ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / کانگریس مہنگائی کے خلاف اپنی میگاریلی کے سلسلے میں 22 جگہ کرے گی پریس کانفرنس

کانگریس مہنگائی کے خلاف اپنی میگاریلی کے سلسلے میں 22 جگہ کرے گی پریس کانفرنس

Mon, 29 Aug 2022 21:11:39    S.O. News Service

نئی دہلی،29؍اگست (ایس او نیوز؍ایجنسی) مہنگائی کے خلاف کانگریس 4 ستمبر کو دہلی میں ہونے والی اپنی میگاریلی کے سلسلے میں آج ملک بھر میں 22 مقامات پر پریس کانفرنس کرے گی۔ کانگریس ذرائع نے یہ جانکاری دیتے ہوئے بتایا کہ ان پریس کانفرنسوں سے پارٹی مہنگائی کے خلاف عوام میں بیداری پیدا کرے گی اور انہیں اس عظیم ریلی میں شرکت کی دعوت دی جائے گی۔

انہوں نے کہا کہ اس سلسلے میں دہلی ریاستی دفتر میں پارٹی کے قومی ترجمان گورو بلبھ، دہرادون میں الکا لامبا، گوہاٹی میں مہیلا کانگریس کی سربراہ نیٹا ڈیسوزا ، لکھنؤ میں سپریہ شرینیٹ، کلکتہ میں ڈاکٹر اجے کمار، جے پور میں جیتو پٹواری، ممبئی میں پون کھیڑا، پٹنہ میں اکھلیش پرتاپ سنگھ، شملہ میں ابھے دوبے، رائے پور میں راگنی نائک کے ساتھ ہی ملک کی مختلف ریاستوں کی راجدھانی میں کانگریس کے ترجمان پریس کانفرنس کریں گے۔


Share: